107

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 3 منشیات فروش جہلم پولیس کے شکنجے میں،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عبدالرحمٰن ولد خادم ساکن نوگراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جاوید اقبال ولد محمد اسلم ساکن بھیرہ میانی ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 410 گرام چرس برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش (1)علی رضا ولد محمد نذیر ساکن ساؤوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 160 گرام چرس اور (2)الفت حسین ولد محمد یونس ساکن داؤوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں