148

پولیس کو جھوٹی کال کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ صدرواہ پولیس کی کاروائی،پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سید علی شاہ نے پکار 15پر کال کی کہ اس کی گاڑی پولیس لے کر چلی گئی ہے جس میں نقدی 05لاکھ روپے پڑھے تھے،دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ گاڑی تھانہ صدرواہ میں 550ض ف کے تحت بند کی گئی ہے،سید علی شاہ نے پکا ر 15غلط اطلاع دے کرسرکاری وسائل کا غلط استعما ل کرکے ارتکا ب جرم کیا، جس پرصدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم سید علی شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھا کہ پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد اور غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں