گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی کاروائی،پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق عبدالرحیم نے پکار 15 پر کال کی اور بتایاکہ کسی نے اس کو چھریاں مار کر زخمی کردیاہے،اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس فوری موقعہ پر پہنچی دریافت کرنے پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،جس پر گوجرخان پولیس نے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا کہناتھاکہ پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے،سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد اور غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
228