راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پنجاب کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 03ملزمان گرفتار, 600سے زائد پتنگیں اور 03 ڈوریں برآمد،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عبید الرحمان سے 300 پتنگیں اور 01دھاتی ڈور جبکہ نعلین عباس سے 200 پتنگیں برآمد کیں,ائیرپورٹ پولیس نے ملزم علی اغجاز سے 115پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد ہوئیں۔ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے, سی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازوں اورپتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
186