135

پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف گھیرا تنگ،مزید 32 گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ا کریک ڈاؤن،32ملزمان گرفتار، 05ہزار سے زائد پتنگیں اور 80ڈوریں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے 03ملزمان رضوان،مستقم اور وقار علی سے450پتنگیں اور09ڈوریں، وارث خان پولیس نے جواد سے05پتنگیں اور ڈور، بنی پولیس نے 05ملزمان ذونعش، حمزہ، نعمان، محمد وصی اور وقار احمد سے144پتنگیں اور05ڈوریں، صادق آباد پولیس نے ملزمہ سمیت12 ملزمان نہایت بی بی، رضوان، سرفراز،ماجد، فیضان، راحیل، عبدالوحید، ذیشان، سکندر، حمزہ غالب، زکی اور حارث سے1450پتنگیں اور12ڈوریں، ویسٹریج پولیس نے عادل سے50پتنگیں اور03ڈوریں، نصیرا ٓبد پولیس نے02ملزمان اصغر علی، کامران علی سے60پتنگیں اور40ڈوریں، آراے بازار پولیس نے بشارت احمد سے800پتنگیں، ریس کورس پولیس نے عتیق سے100پتنگیں اور02ڈوریں، ائیرپورٹ پولیس نے طیب نذیر سے19پتنگیں،ٹیکسلا پولیس نے 02ملزمان نعمان اور عامر سے2000پتنگیں اور04ڈوریں، واہ کینٹ پولیس نے کامران قیوم سے50پتنگیں اور02ڈوریں، گوجرخان پولیس نے ولی محمد سے35پتنگیں، کلرسیداں پولیس نے مسعود الحسن سے10پتنگیں اور03ڈوریں برآمد کیں، رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس نے300سے زائد ملزمان کو گرفتا رکرکے 60ہزار سے زائد پتنگیں اور13سو سے زائد ڈوریں برآمد کیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوعمر سعید ملک نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں