راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ا کریک ڈاؤن،58ملزمان گرفتار،13ہزار سے زائدپتنگیں اور200ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے 02ملزمان شفاعت، فرحان سے2350پتنگیں اور10ڈوریں، رتہ امرال پولیس نے ولید حسین سے25پتنگیں،وارث خان پولیس نے 11ملزمان زبیر، عرفان، نوشاد، افتخار، بلال، جنید،ڈران جاوید، طلحہ شیراز،محمد عمر، محمد حسنین اور بہادر سے402پتنگیں، بنی پولیس نے 04ملزمان عبداللہ، سبحان، محمد سعد اور وقاص احمد سے420پتنگیں اور08ڈوریں، نیوٹاؤن پولیس نے 02ملزمان محمد ذیشان اور شہاب سے190پتنگیں،صادق آباد پولیس نے 07ملزمان عبداللہ، عرفان، احمد حسن، یاسر علی، عمر خان، عبدالرحمن اور ریحان طارق سے180پتنگیں اور 07ڈوریں،ویسٹریج پویس نے عظیم سے140ڈوریں، 400تا کاغذ،02بنڈل بیڈرز،نصیرا ٓباد پولیس نے 04ملزمان محمد شکیل، احمد علی، عرفان اور عبدالرحمن سے58پتنگیں اور06ڈوریں، آراے بازار پولیس نے واجد سے2000پتنگیں اورڈور،آراے بازار پولیس نے 05ملزمان جہانزیب، شہباز، آفتاب، امان اورزعفران سے100پتنگیں اور05ڈوریں، سول لائن پولیس نے 03ملزمان ارباب، یاسر اور کاشف سے1108پتنگیں اور03ڈوریں، جبکہ ائیر پورٹ پولیس نے 02ملزمان محمد احمد اور کامران سے250پتنگیں،ٹیکسلا پولیس نے 11ملزمان عبدالاحد،عمر، احمد، سعد،شعبان، اسفند، فہیم، محمد الیاس، عرفان، راویل احمد اور محمد عمیر سے5655پتنگیں اور07ڈوریں، واہ کینٹ پولیس نے امیر حمزہ سے250پتنگیں اور02ڈوریں،صدر واہ پولیس نے محمد ظہیر سے50پتنگیں اورڈوریں، جبکہ جاتلی پولیس نے محمد عثمان سے200پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوعمر سعید ملک نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی اورپتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
239