راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،14ملزمان گرفتار، 12کلو سے زائد چرس اور56لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے ملزم خالد مسیح سے 02 کلو200 گرام چرس، ملزم مسعود احمد سے 02کلو300گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم عمر ان سے 01کلو500گرام چرس، ملزم مہربان علی سے 01کلو600گرام چرس، ملزم عبدالوہاب سے 01کلو580گرام چرس، ملزم شوکت سے 500گرام چرس، ملزم محمد اقبال سے 450گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم عثمان سے 01کلو250گرام چرس، ملزم علی نسیم سے 06لیٹرشراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عبید سے 220گرام چرس، ملزم سہیل سے 260گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم عاطف سے 260گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم جاوید سے 120گرام چرس جبکہ روات پولیس نے ملزم عبدالجبارسے 50لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریا ض نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیگی۔
130