جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2کس منشیات فروش ملزمان جہلم پولیس کی حراست میں، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نبیل اکرم ولد اکرم حسین ساکن ڈھوک فردوس جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے430گرام ہیروئن برآمد تھانہ صدرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم علی شان عرف شانا ولد حبیب الرحمان ساکن نئی آبادی کھرالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 240گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے
105