کہوٹہ (سہیل ستی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پہ لگی جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دی،ایس ائی محسن عباس شاہ اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پہ مٹور کے نواحی علاقہ ممیام روڈ کے قریب جنگل میں ریڈ کر کے ایک ملزم عمران سکنہ بھنتی کو ایک مرغے سمیت گرفتار کر لیا۔جبکہ باقی لوگ جنگل اور پتھریلی جگہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گے۔ دیگر فرار ہو جانے والوں میں نصرت ولد نصر ،ظفر ولد نتھا،فیصل ولد ظفر،راجہ عامرمسعود عرف ڈی سی،سمیع اللہ ولد محبوب،سکنہ جیوڑہ جبکہ توصیف ولد الیاس،مسعود عرف گوری،سکنہ مواڑہ اور کاشف سکنہ ہنیسر پڑیکا سمیت 20 نامعلوم افراد شامل ہیں جائے وقوعہ سے 14 عدد موٹرسائیکل اور دیگر سرجیکل آلات مالیتی 8 لاکھ پولیس نے قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کر دیے ہیں۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے واضع کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی
245