96

پولیس کا شیشہ سنٹر پر چھاپہ تین منچلےگرفتار

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس کاروائی میں شیشہ نوش کرتے منچلے گرفتار۔انچارج چوکی بحریہ ٹاؤن تھانہ روات سب انسپکٹر احسن علی نے شیشہ سنٹرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے رابی سینٹر ٹائیگر لاونج میں سرعام شیشہ نوش کرتے 03 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی،فلک شیر،ملک زرامین کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ ایک ملزم ملک مشرف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے موقع سے حقے، فلیور،کوئلہ وغیرہ سامان کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں