264

پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 09 قمار باز گرفتار

دولتالہ(سید منور نقوی)جاتلی پولیس کی کاروائی،بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 09 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 26ہزار 600 روپے، 03 موبائل فون برآمد،موقع سے 15بیٹرے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 09 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں عنایت، بنارس، عنایت حسین، شاہد، طارق، کوثر، راحیل، توصیف اور جہانگیر شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 26ہزار 600 روپے، 03 موبائل فون برآمد،موقع سے 15بیٹرے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں