215

پولیس کابگاشیخاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن

روات( نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات پولیس کابگاشیخاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے بگاشیخاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوروات سمیت ضلعی پولیس نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران پر 25گھروں اور انفرادی طور پر60افراد کو چیک کیا گیا۔ ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں