اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب پولیس کی وردیوں میں ملبوس “مسلح ڈاکوؤں” نے سعودی عرب سے وطن واپس آئے دو محنت کشوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے تھانہ نون اسلام آباد کی حدود میں لوٹ لیا۔
“کرولا کار سوار”پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس “کلاشنکوف،پسٹل” سے مسلح ملزمان نے نوشہرہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے قدرت شاہ اور اسکے کزن بسم اللہ خان کو اسلام آباد بس ٹرمینل کے سامنے تلاشی کے دوران “ساڑھے آٹھ ہزار سعودی ریال” پاکستانی کرنسی، 02 تولے طلائی زیورات، پاسپورٹ سمیت موبائل فون محروم کردیا۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو بسم اللہ خان نے گاڑی کے سٹیرنگ کو پکڑلیا،جس پرملزمان بسم اللہ خان کو 30 میٹر تک گھیسٹتے لے گئے۔گرنے سے بسم اللہ خان کو سر پر چوٹ آنے سے 20/25 ٹانکے لگے۔قدرت شاہ کے مطابق ملزمان کی گاڑی کا نمبر LEA-17-3394 نوٹ کیا ملزمان کو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں۔تھانہ نون اسلام آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
110