106

پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے اوورسیز شہری کو لوٹ لیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس وردیوں میں ملبوس سفید ہنڈا کار سوار 04 مسلح ڈاکو سعودی پلٹ اوورسیز پاکستانی سے 27 ہزار سعودی ریال گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔راولپنڈی میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار کرنے والا گینگ بدستور متحرک۔ راولپنڈی پولیس خاموش تماشائی۔گوجر خان، بھائی خان کے رہائشی محمد یاسرنے 27 فروری کو سعودی عرب سے اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کیا۔ گھر واپسی دوران راولپنڈی پولیس تھانہ نصیر آباد کے حدود کوہ نور ملز کے سامنے رات ساڑھے 11 بجے پیچھے سے آئی سفید ہنڈا کار میں سوار پولیس وردیوں میں ملبوس 04 مسلح ڈاکوؤں نے یاسر کی کیری ڈبہ گاڑی کو روک لیا۔محمد یاسر کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے گاڑی سائیڈ پر لگوا کر گن پوائنٹ پر تلاشی لی۔آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح ڈاکوؤں نے خاموش رہنے اور گاڑی سے اترنے نہیں دیا ۔یاسر کے دروان تلاشی مجھ سے 27 ہزار 250 سعودی ریال، ڈرائیور خرم سے 600 روپے لے لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔یاسر کے مطابق ہم ڈر و پریشانی کی وجہ سے اپنے گھر گوجرخان چلے گئے کہ یہ پولیس والے ہیں یا ڈاکو ہیں۔ ہمیں اب کنفرم ہوا کہ یہ پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو تھے۔یاسر کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس ایک شخص 45/50 سال کا باقی نوجوان اور اردو زبان میں گفتگو کررہے تھے ۔محنت کش تارک وطن یاسر کے مطابق ہزاروں ریال میری زندگی کی جمع پونجی تھی جو سعودی عرب میں 13 سالہ مجموعی ملازمت کے بعد ملے تھے۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے متاثرہ شہری محمد یاسر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں