222

پولیس وردی میں ملبوس سب انسپکٹر کا ساتھیوں سے ملکر اوورسیز پاکستانی تاجر کا اغواء ،لاکھوں روپے لوٹ لیے

راولپنڈی (آصف شاہ)پولیس وردی میں ملبوس سب انسپکٹر کا ساتھیوں سے ملکر اوورسیز پاکستانی تاجر کا اغواء، ملزمان کا شہری پر تشد، پرائیویٹ ٹارچر سیل میں حبس بے جا میں رکھتے ہوئے ملکی،غیر ملکی کرنسی، لاکھوں روپے مالیت کے گفٹس ،لائسنسی اسلحہ چھین لیا،

سنگین واردات میں ملوث سب انسپکٹر محکمہ سے ڈسمس ہے،پولیس ذرائع،سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،

تفصیلات کے مطابق فیز 07 بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اوورسیز پاکستانی تاجر سجاد احمد نے پولیس کو مقدمہ درج کروایاکہ لاہور سے گھر واپسی لیک ویو جنکشن سے لیفٹ مڑا تو سامنے باوردی سب انسپکٹر ریحان جس کا نام بعد میں معلوم ہوا اپنے سول کپڑوں میں ملبوس ساتھیوں ہمراہ کھڑے تھے،

انہوں نے رکنے کا اشارہ کیا تو میں نے سرکاری ملازم سمجھ کر گاڑی روک لی، انہوں مجھ سےگاڑی کی رجسٹریشن بک چیک کی، مزید میرے لائسنسی اسلحہ موجود تھا، لائسنس چیک کرنے بعد سول لباس میں ملبوس اشخاص نے مجھے گاڑی سے اتارکر پیچھے بٹھایا،

تھپڑ مارتے ہوئے میرا منہ نیچے کرکے ہوئے مجھے گاڑی میں ایک نامعلوم ڈبل سٹوری مکان میں لے گئے، وہاں پھر مجھے مارا، دوسرے فلور پر لے جاکر سول کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے کہا اسکے کپڑے اتارو اور لڑکی کو بلاؤ،

اسکی لڑکی کے ساتھ برہنہ ویڈیو بناتے ہیں، اسکے بعد ریحان خان سب انسپکٹر نے مجھے چھڑایا، اور کہا کہ کچھ لے دے کر جان چھڑاؤ، ریحان سب انسپکٹر نے میرے اکاؤنٹ سے 50 ہزار اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے،پھر بٹوے سے 70 ہزار روپے نکالے،

جسں میں 4500 درہم بھی تھے، مزید گاڑی میں رکھے 03 گفٹ 03 لاکھ مالیت کے گفٹ، قیمتی پرفیومز،اصل رجسٹریشن بک، میک بک چارجر، پسٹل 30 بور لے کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے واپس وہاں لاکر چھوڑ دیا،

سب انسپکٹر ریحان خان نے دیگر 04 ساتھیوں سے ملکر سخت زیادتی کی ہے، کارروائی کی جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر ریحان خان محکمہ پولیس سے ڈسمس ہے، پولیس انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو چالان کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں