راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس وردیوں میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے 02 ڈاکوؤں کی بڑی واردات،تھانہ چکری کے علاقے میں شہری سے تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار،ریت بجری کا کاروبار کرنے والا ممتاز خان گزشتہ روز اپنے بیٹے اور سالے ہمراہ 60 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لے کر ایکسویٹر مشین خریدنے کے لئے براستہ موٹر وے ضلع جھنگ جارہا تھا،چکری روڈ کے قریب پیچھے سے آنے والی سفید رنگ کی گاڑی میں موجود پولیس یونیفارم پہنے 02 نامعلوم اشخاص نے ممتاز خان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا،ممتاز خان کے مطابق پولیس اہلکار سمجھ کر گاڑی روکی تو وائرلیس اور پسٹل سے لیس ڈاکوؤں نے میری گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے فرنٹ سیٹ کے نیچے دو شاپروں میں پڑی رقم 60 لاکھ 50 ہزار روپے اٹھا کر اپنے گاڑی میں رکھ لیے،ملزمان نے میری گاڑی کی چابی نکال کی اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر مؤٹر وے پر فرار ہوگئے،چکری پولیس نے ممتاز خان کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
117