181

پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف گھیر ا تنگ کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02پتنگ فروش گرفتار،650پتنگیں اور6ڈوریں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کے احکامات پر پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ائیرپورٹ پولیس نے02پتنگ فروشوں محمد حمید اور علی حید ر سے600پتنگیں اور3ڈوریں برآمدکیں،جبکہ ریس کورس پولیس نے پتنگ فروش محمد سفیر سے50پتنگیں اور03ڈوریں برآمد کیں،ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اوساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ اورون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے،شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی اطلاع پکار 15پر پولیس کو دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں