85

پولیس فاؤنڈیشن سوسائٹی میں بڑھتے جرائم

ابرار ایوب

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی داخلی حدود پر واقع ضلع راولپنڈی کا پولیس اسٹیشن روات جس کے ایریا میں جرائم پیشہ‘ منشیات فروشوں‘ بد کاری کے اڈوں گاڑی موٹر سائیکل چوروں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں چوروں ڈکیتوں کا راج ہے روات جی ٹی روڈ پر واقع محکمہ پولیس کی طرف سے قائم کی گئی پولیس فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سوسائٹی بھی ان جرائم سے محفوظ نہ رہ سکی ایک تو پولیس فاؤنڈیشن انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کہ سوسائٹی کی دیواریں ٹوٹی تھی جو وہاں کے باسیوں کے احتجاج کے بعد اب مرمت کی گئی مگر دیوار پر کانٹے دار تار مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم اگٹھی کر کے لگائی گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں جہاں دن دیہاڑے متعدد گھروں میں ڈکیتی کی واردتیں رونما ہو چکی ہیں عورتوں اور بچوں کو اسلحہ کی نوک پر کچن اور واش روم میں بند کر کے ڈکیت گروہ گھروں کی تلاشی لیتا رہا ایک گھنٹہ دس پندرہ منٹ تک ایک گھر سے دوسرے گھر لوٹ مار کرتے رہے جس سے عورتوں اور بچوں میں خوف پھیل گیا متاثرہ لوگوں نے پولیس کو نصب کیمروں کی ویڈیوز بھی فراہم کی مگر ابھی تک کوئی بھی پیش رفق ممکن نہ ہو سکی تھانہ روات جی ٹی روڈ پر ہر روز کوئی نہ کوئی واقع پیش آ رہا ہے کبھی کسی کو راہ چلتے موٹرسائیکل سے محروم کر دیا جاتا ہے تو کبھی اسلحہ کی نوک پر سربازار لوٹ لیا جاتا ہے مگر پولیس چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو روکنے یا کم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پولیس فاؤنڈیشن اور ارد گرد کی آبادیوں میں بے شمار جرائم پیشہ اشتہاری کرایہ پر مقیم ہیں مگر پولیس سرچ آپریشن نہیں کرتی نوجوان بچے نشے کے عادی بن رہے ہیں منشیات فروشی عروج پر ہے بے حیائی کے اڈے کھلے ہوئے ہیں شام مغرب کے بعد جی ٹی روڈ پر ایک درجن سے زائد خواجہ سرا اور ان کے روپ میں لڑکے اور لڑکیاں آوارہ گردی میں مصروف نظر آتے ہیں گزشتہ روز پولیس فاؤنڈیشن کے کمرشل ایریا سے ایک ڈکیت کو چند نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑا جس نے فصی الرحمن صدیقی نامی نوجوان کو فائر مارنے کی کوشش کی مگر اس نوجوان نے پستول اپنے قابو میں کر لیا اور ڈکیت کو پکڑ لیا جس سے پانچ قیمتی موبائل بھی برآمد ہوئے تھانہ روات پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس سے قبل بھی کچھ ایسے لوگوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا مگر پولیس نے کاروائی کرنے کی بجائے چھوڑ دیا پولیس فاوّنڈیشن کے باسی سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ان کی جمع پونجی لٹ گئی اب بھی وہ چوروں ڈکیتوں سے محفوظ نہیں تھانہ روات کی حدود میں رہنے والے شہریوں کاشف ریاض، محمد فاروق جلالی، خورشید تنولی، اظہر پرویز بھٹی، سردار جاوید اقبال، محمد ذوالفقار، محمد شاہد، جہانگیر احمد، بلال، محمو نوید، حاجی رب نواز، امجد، حاجی چوہدری زاہد، ابرار حسین چوہدری اور الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ پولیس اب بھی نہ جاگا تو چوری ڈکیتی راہزنی و منشیات فروشی و دیگر جرائم کے خلاف عوام جی ٹی روڈ پر ہوگی جی ٹی روڈ بند کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، پولیس فاوّنڈیشن روات کے رہائشیوں نے کہا کہ لاکھوں روپے ٹیکس لینے والی سوسائٹی کے پاس صفائی کا بندوست ہے نہ سب گھروں کو پانی میسر ہے واٹرسپلائی بغیر ٹینک کے کام کر رہی ہے جس سے اونچائی پر واقع گھروں کو پانی میسر نہیں لوگ قیمتی پانی ڈلوانے پر مجبور ہیں، گیس اس موسم میں بھی کئی گھنٹے بند رہتی ہے جس کے خلاف گزشتہ جمعہ کو رہائشیوں نے سخت احتجاج کیا خستہ حال گلیات ہیں کمیونٹی سنٹر، پارک سمیت کوئی سہولت نہ ہے ہاوّسنگ سوسائٹی کی بجلی پہلے انڈسٹری فیڈر پر چل رہی تھی شدید لوڈ شیڈنگ کے باوجود سوسائٹی میں بجلی بہت کم بند ہوتی تھی سوسائٹی انتظامیہ اور ایسکو واپڈا کے افسران کی ملی بھگت سے ہاوّسنگ سوسائٹی کو انڈسٹریل فیڈر سے الگ کر کے ذاتی مالی فائدہ کی بدولت بسالی فیڈر پر شفٹ کر دیا گیا جس سے گرمیوں کے موسم میں رورل ایریا بسالی کے ساتھ سوسائٹی کی شہری آبادی کو بھی ایک گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا جس سے بچوں کی تعلیم مرِیضوں اور عام عوام کو سخت جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا ہم محکمہ پولیس سے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ایس ایچ او عملہ تبدیلی معطل کرنے کی بجائے جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دینے پر متعلقہ افسران و اہلکاران پر ایف آئی آر درج کی جائے دوسرا ہاوّسنگ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف اے سی اسلام آباد اور وفاقی حکومت ایکشن لیں اور ایسکو واپڈا کے متعلقہ افسران کے خلاف لائن شفٹ کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے سوسائٹی کی بجلی انڈسٹری ایریا لائن کے ساتھ منسلک کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں