راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ نصیر آباد کی پولیس حراست سے فرار ہونے کا معاملہ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے،فرار ملزم ذاکر کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، نصیر آباد پولیس نے لڑکے سے زیادتی کے مقدمہ میں تین ملزمان زبیر،رومان اور ذاکر کو گرفتار کیا تھا، فرانزک ٹیسٹ کے بعد واپسی پر ملزم ذاکر فرار گیا۔