121

پولیس اہلکار اور بھائی پرمنشیات فروشوں کی فائرنگ،بال بال بچ گئے

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بگا شیخاں کےبدنام زمانہ منشیات فروش عناصرکا اپنے ڈیرے پر پولیس ریڈ میں شامل پولیس کانسٹیبل کی گاڑی کا جی ٹی روڈ پر تعاقب،موٹرسائیکل سوار ملزمان کی آتشیں اسلحہ سے گاڑی پر فائرنگ،مظہر اقبال نامی کانسٹیبل بال بال بچا،روات پولیس نے ملزمان خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات تحت مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنز میں تعینات کانسٹیبل مظہر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ ذاتی مہران گاڑی پر اپنے بھائی اظہر اقبال ہمراہ کیک کارنر بیکری سے کھانے پینے کی اشیاء لے کر جی ٹی روڈ پر نکلے تو پیچھے سے آنے والے 02 مؤٹر سائیکلوں پر سوار 05 نوجوانوں نے دائیں اور بائیں ہوکر میری گاڑی کو گھیرلیا، میں نے خطرہ محسوس کرکے گاڑی بھگانا شروع کردی۔جب اٹک پٹرول پمپ کے پاس پہنچا تو میں نے مؤٹر سائیکل سوار نوجوانوں میں سے ایک کو پہچان لیا جسکا نام عمیر زادہ سکنہ بگا شیخاں ہے، نے کلاشنکوف اور دوسرے مؤٹر سائیکل سوار نوجوان جو مسلح پسٹل تھے اندھا دھند میری گاڑی پر بانیت قتل فائرنگ شروع کردی۔جس پر میں نے گاڑی کو زیگ ذیگ بھگانا شروع کر دیا۔ اس دوران فائر میری گاڑی پر لگنا شروع ہوئے تو میں نے جلدی سے 15 کال کردی۔وجہ عناد یہ ہے کہ قبل ازیں تھانہ روات تعیناتی دوران بگا شیخاں بدنام زمانہ منشیات فروش عناصر کے ڈیرے پر ریڈ کیا تھا جس میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ دوران اپنی ہی ایک عورت کو قتل کردیا تھا۔جس پر قتل کا مقدمہ درج ہوا جبکہ اس دوران ڈیرے سے منشیات برآمدگی مقدمہ میں موقع کا گواہ ہوں۔ملزمان عمیر زادہ اور اسکے چار نامعلوم ساتھیوں نے شاہراہِ عام پر مجھ اور میرے بھائی پر شدید فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی اور عام عوام میں خوف وہراس پھیلاتے ہوئے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،ملزمان خلاف کاروائی کی جائے۔ذارئع کے مطابق روات پولیس نے مقدمہ میں دیگر دفعات ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کرتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی انسپکٹر عبدالعزیز کو بھجوا دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں