94

پوش سوسائٹی میں ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقے میں07 رکنی ڈکیت گینگ کے کاری وار،پوش سوسائٹی میں واقع شہری کے گھرگھس گئے۔اسلحہ کی نوک پر فیملی کو02 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔14 لاکھ کیش،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، سامان لوٹ کر “اطمینان” سے فرار۔رابری کے دیگر دو الگ الگ واقعات میں مؤٹر سائیکل، نقدی چھین لی گئی۔ذرائع کے مطابق پوش ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن فیز 08 کے رہائشی میجر(ر) میاں عبد الباسط پولیس کو مقدمہ درج کروایا کہ جمعہ اڑھائی بجے سے تین بجے شب کے درمیان اپنے بیڈ روم میں سو رہے تھے کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے لیس 06/07 ڈاکوؤں نے ہمیں اٹھایا اور ہمیں کیش اور سونا لانے کو کہا۔ہمارے پاس 14 لاکھ روپے کیش سمیت 10/12 تولے طلائی زیورات تھے جو انکو دے دیئے۔میاں عبدالباسط کے مطابق ڈکیت ہمیں “02” گھنٹوں تک “مختلف طریقوں سے ڈراتے رہے اور تشدد” کرتے رہے کہ مزید “سونا اور کیش” لاؤ۔اس دوران ڈاکوؤں نے تمام کمروں خصوصاً ہمارے ڈریسنگ روم کی تلاشی لیتے ہوئے تمام سامان الٹ پلٹ کردیا۔اور 06/07 تھیلوں میں سامان بھر کر لے گئے۔میاں عبدالباسط نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میری اہلیہ کو” شدید ذہنی تشدد” کا نشانہ بنانے سمیت مجھے مکوں سے پیٹتے بھی رہے۔ڈاکو “02 گھنٹے” سے زائد ہمارے گھر موجود رہے اور 05 بجے صبح اپنی واردات ختم کرکے فرار ہوتے ہوئے دھمکا گئے کہ پولیس کو اطلاع نہیں دینی۔میاں عبدالباسط نے بتایا کہ تمام “ڈاکو ٹریک سوٹ/جینز میں ملبوس جیکٹ پہنے ہوئے تھے” اور آپس میں “پشتو”زبان میں گفتگو کررہے تھے جبکہ ایک ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس تھا۔مسلح ڈکیت اس واردات میں ہماری 14 لاکھ روپے کیش،10/12 تولے طلائی زیورات،02 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیوں، سامان سمیت قیمتی سمارٹ فونز بھی لوٹ کر لے گئے۔ادھر رابری کے دو مختلف واقعات میں بائیکیا چلانے والے محمد عمران سے 02 مسلح ڈاکو بھمبھلی کے قریب سے گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ گڑولی پنڈ جھاٹلہ شیر دل مارکیٹ میں واقع چوہدری شاہ زیب کے جنرل سٹور سے 125 ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار 03 مسلح نقاب پوش ڈاکو 45 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شاہ زیب کے مطابق تینوں ڈاکو لب و لہجہ سے “پٹھان” معلوم ہوتے تھے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں