سردارمارکیٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوہارکا مقبول ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کی گیارہویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں گوجرخان‘ کلرسیداں‘ مندرہ‘سہالہ‘روات‘شاہ باغ‘چوک پنڈوڑی و گردونواح سے صحافیوں اور پنڈی پوسٹ سے وابستہ کالم نگاروں‘ رپورٹرز نے شرکت کی اس موقع پر چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری نے خطبہ استقبالیہ میں حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی دنیا میں قدم رکھے عرصہ بیس سال سے زائدبیت گئے ہیں اخبار کو سائیکل پر فروخت کرنا شروع کیا تھا آج الحمدللہ گیارہ سال ”پنڈی پوسٹ“ کو ہو گئے ہیں دیہی سطح پر بیٹھ کر اخبار کو تسلسل کے ساتھ شائع کرنا انتہائی مشکل کام تھا مگر علاقہ کی خدمت کا عزم لیے یہ سفر شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے ہم نے ڈیجیٹل میڈیا کی جانب قدم بڑھایا ہے امید ہے صحافی دوست پرنٹ میڈیا کی طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی بھرپور تعاون کریں گے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان شبیر خان نے کہا کہ
عبدالخطیب چوہدری نے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ بردباری اور جانفشانی سے کام کر سکتے ہیں انھوں نے گیارہ برسوں میں ا خبار کو اشاعت کو ہر حال میں ممکن بنایا۔ صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان احمد نواز کھوکھر نے پنڈی پوسٹ کی ٹیم کو گیارہ سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں اور علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے عبدالخطیب چوہدری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اس موقع پر راجہ نوید حسین‘ چیئرمین پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹ عتیق فرہاد‘ راجہ راشد سلطان‘ ملک نوید‘ راجہ طاہر‘ فیصل دلنواز‘ ملک قیصر اعوان‘ عبدالستار نیازی‘طارق بٹ‘راجہ اسرار حسین‘ماہر تعلیم ماسٹر ارشد بھٹی ُعرفان ملک‘ چوہدری ظفر اقبال‘ ملک نفیس اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ اورنگزیب چوہدری‘ استاد یونس‘ چوہدری تنویر‘ چوہدری سفیر اختر‘ چوہدری فہیم‘ حاجی محمد نذیر‘ حاجی محمد رشید‘ چوہدری نبیل‘ چوہدری احمد‘ طلعت سیال‘ مرزا ندیم‘ پروفیسر محمد حسین‘ عدیل ملک‘ ٹیم پنڈی پوسٹ شہزادرضا‘ محمد ابراہیم‘ عرفان کیانی‘ عبدالجبار چوہدری‘ زاہد نقیبی‘ سردار صفوان‘ سردار بشارت‘ راجہ شیراز‘ احسان الحق‘ پوٹھوہارویلفیئر ایسوسی ایشن کے راجہ شاہ میر اختر‘ حسن بھٹی‘ زاہد پرویز‘آصف شاہ‘ محمد حنیف‘ چوہدری نوید‘ چوہدری وسیم‘چوہدری عظیم‘ چوہدری منیب‘ چوہدری الیاس‘ چوہدری ادریس و دیگر بھی موجود تھے۔