پنڈی پوسٹ کی کامیابی کا 10 سالہ سفر 137

پنڈی پوسٹ کی کامیابی کا 10 سالہ سفر

واقعات اورحقائق کی روشنی میں سچائی کی کھوج لگانے کا نام صحافت ہے موجودہ دور میں زرائع ابلاغ کی ترقی اورصحافت کی بدولت دنیا کے کسی بھی کونے میں رونما ہونے والے واقعے یا حادثے کی خبر منٹوں میں پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے قومی سطح کے اخبارات میں ملکی اور بین الااقوامی خبروں کی اشاعت کو نمایاں جگہ دی جاتی ہے جبکہ علاقائی اخبارات مقامی سطح پر عوام کے سیاسی ثقافتی معاشی ومعاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں انتہائی موثر کردار ادا کرتے ہیں اس حوالے سے راولپنڈی سے شائع ہونے والا ہفت روزہ اخبار پنڈی پوسٹ بھی اپنی اشاعت کے انتہائی کم عرصے میں علاقائی صحافت میں حقیقی معنوں میں عوام کی آواز بن کر ابھرا ہے پنڈی پوسٹ سے وابستہ صحافی محدود وسائل کے باوجود قلم کی طاقت وحرمت کا ادراک رکھتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ صحافتی زمہ داریاں پوری دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں قارئین اکرام کو بتاتا چلوں کہ راولپنڈی سے شائع ہونے والا ہفت روزہ اخبار پنڈی پوسٹ نے صحافتی میدان میں انتہائی کامیابی سے اپنا سفر طے کرتے ہوئے آج اپنی اشاعت کے دس سال مکمل کرلیے ہیں پنڈی پوسٹ کی سالگرہ کے موقعہ پر اخبار کے ایڈیٹرجناب عبدالخطیب چوہدری صاحب بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بڑی دلجمعی کیساتھ عوامی امنگوں کے مطابق پنڈی پوسٹ کی اشاعت کا تسلسل بلا تعطل جاری رکھا اس عرصے میں پنڈی پوسٹ کے مقابلے میں علاقائی اخبارات کی اشاعت کے ناکام تجربات بھی کیے گئے تاہم کچھ ہی عرصہ بعدعوام میں پنڈی پوسٹ کی مقبولیت کے پیش نظر ان اخبارات کی اشاعت روک دی گئی پنڈی پوسٹ کی سالگرہ کے موقعہ پرمیں ان لکھاری شخصیات کے عزم وحوصلہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ابتدا میں پنڈی پوسٹ کے ہمسفر رہے اور تاحال بطور صحافی مقامی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں پنڈی پوسٹ کے کارواں میں شامل ہیں پنڈی پوسٹ اخبار کی اونر شپ ایک ایسی شخصیت کے ہاتھوں میں ہے جو نہ صرف صحافتی اقدار سے بخوبی واقف ہیں بلکہ حقائق پرمبنی خبروں کی نشرو اشاعت پرہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے انکی زیر سرپرستی پنڈی پوسٹ نے ہمیشہ غریب اور احساس محرومی کا شکار طبقے کی مشکلات کو حکام بالا تک پہچانے اور انکے مسائل کا مناسب حل تلاش کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے قارئین پنڈی پوسٹ کا کوئی بھی شمارہ اٹھا کے دیکھ لیں آپکو مستنند خبروں اور تجزیات میں بھی غیرجانبدارتبصرے مطالعے کیلیے ملیں گے خواہ ان میں معاشرتی و معاشی مسائل یا علاقائی سیاست کے خدوخال انتظامی ڈھانچے اور منتخب نمائندوں کی کارگردگی کیساتھ تعمیری تنقید کو بھی ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے اسکے علاوہ سیاسی سماجی اور علمی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنا بھی پنڈی پوسٹ کا ہی طرہ امتیاز ہے دیہی ثقافت اور رسم ورواج سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے میں بھی پنڈی پوسٹ کا کردار قابل ستائش ہے اس حوالے سے پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم اپنی تحریروں میں حقیقت سے قریب ترین اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے ہمیشہ معاشرہ کے اصلاحی پہلوؤؤں اور عوامی فلاح وبہبود ان کے پیش نظر رہتی ہے راقم بھی عرصہ 6 سال سے پنڈی پوسٹ کیساتھ منسلک ہے اور بطور لکھاری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ درست حقائق کا کھوج لگا کر قارئین اکرام کو مستنند اور دلچسپ تحریریں مطالعہ کیلیے پیش کی جائیں جن میں
تنقید برائے اصلاح کا پہلو نمایاں ہو کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے مہذب صحافتی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے مثبت انداز میں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا ہی پنڈی پوسٹ کی ٹیم کا شیوہ رہا ہے ہماری دیہی ثقافت اوررسم ورواج ہمارے دیہی معاشرے کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں اسلیے راقم کی یہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی تحریروں میں دیہی ثقافت کے روشن پہلوؤؤں شادی بیاہ کی پرانی رسومات آپسی میل جول اور رہنے سہنے کے طورطریقے مضبوط خاندانی روایات کی عکاسی اور پرانے وقتوں میں ہماری دیہی معاشرے میں ہمدردی اور غم خواری کے جو جذبات پنہاں تھے انہیں اجاگر کیا جائے اسکے علاوہ علاقے کی اہم علمی سیاسی ثقافتی و مذہبی شخصیات کا تعارف اور انکی خدمات آلہ موسیقی کے فن کے ماہرسازندوں کے فن اور انکی حالات زندگی سے قارئین اکرام کو باخبر رکھنے جیسی صحافتی زمہ داریوں کو اپنی طرف سے پنڈی پوسٹ کے پلیٹ فارم سے نبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے اور میں ایسے ان تمام قارئین کا بے حد ممنون ومشکور ہوں جو میری تحریروں کے ردعمل میں ہمیشہ اصلاحی رائے دے کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اورمثبت تنقیدی نکات کیجانب بھی توجہ مبذول کراتے رہتے ہیں مستند خبروں سے قارئین کو باخبر رکھنا اخبارات کا اصل مقصد ہے اور اس حوالے سے پنڈی پوسٹ نے فیس بک پیج بھی بنا رکھا ہے جسکے زریعے قارئین کو لمحہ بہ لمحہ تازہ ترین علاقائی خبروں کی ترسیل کا عمل جاری رہتا ہے اسکے علاوہ پنڈی پوسٹ کی آفیشل ایپ بھی متعارف کرائی جاچکی ہے جسے قارئین اکرام گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں جبکہ تازہ ترین خبروں کے لیے پنڈی پوسٹ کا واٹس ایپ گروپ بھی ایکٹوہے جس میں آپ شمولیت اختیار کرسکتے ہیں پنڈی پوسٹ اخبار کی دسویں سالگرہ کے موقعہ پر اخبار کے مدیر اعلیٰ چوہدری عبدالخطیب صاحب‘معاون مدیر شہزاد رضاصاحب اور پنڈی پوسٹ ٹیم کے دیگر تمام اراکین بشمول تمام کالم نویسوں تمام مبصرین اور تمام قارئین کو میں دلی طور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس پرمسرت موقع پر دعا گو ہوں کہ خدا پنڈی پوسٹ کے علمی گھر کوہمیشہ شاد و آباد رکھے اور بطور لکھاری پنڈی پوسٹ ہم سب کی توفیقات میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں