145

پنڈی پوسٹ کی اشاعت کے دس سال مکمل

پنڈی پوسٹ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ایک دہائی کا سفر مکمل ہو گیا پنڈی پوسٹ تاریخ کے اوراق میں علاقہ کی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے منازل طے کرتا جا رہا ہے ہمیں ایسی ٹیم ملی جس نے صحافت برائے خدمت کو

عملی جامہ پہنایا ہمیں یہ اعزاز حاصل ہےکہ کبھی بھی بلیک میلنگ کی صحافت نہیں کی اور نہ ہمارا کوئی ممبر بلیک میلنگ کی آڑ میں زرد صحافت کرتے پایا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں صحافت میں ایسے افراد کو سامنے لانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جن کے اندر بے پناہ ٹیلنٹ تو موجود تھا مگر انھیں کسی بھی میڈیم پر آنے کا موقع نہیں ملاتھا الحمد اللہ پنڈی پوسٹ کو ایسے افراد کو سامنے لانے کا اعزاز حاصل ہے تقریب سے پروفیسر شاہد جمیل منہاس،نوید ملک،آصف شاہ،راجہ غلام قنبر،عبدالجبار چوہدری،ساجد محمود،راجہ طاہر،راجہ نوید اور پنڈی پوسٹ نیوز ڈیسک کے انچارج شہزا رضا اور سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے بھی خطاب کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں