99

پنڈی بار کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ احتجاجی ریلی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدر بار محمد ارشد مجید ملک و، سیکریٹری بار ملک مبشر رفاق کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی بار کے وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی پر امن احتجاجی ریلی ضلع کچہری سے شروع ہو کر کچہری چوک تک گئی جہاں پر راولپنڈی بار کے وکلا ء نے بھرپور نعرے بازی کی اس موقع پر صدر بار محمد ارشد مجید ملک و، سیکریٹری بار ملک مبشر رفاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ۔بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ایک قرار داد میں شدید مذمت کی ہے۔ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف اسلامی ممالک کی جانب سے ایسے عملی اقدامات کیے جائیں کہ شدّت پسند بھارتی حکومت اپنے گھناؤنے بیانات اور اقدامات سے باز آئے۔ انڈیا میں مودی کی زیرِ قیادت مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے۔پیغمبر اسلامﷺکی محبت اور ناموس کے لیے تمام مسلمان اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔ اس موقع پربار کی ، نائب صدر آنسہ ء مہناز ستی، جوائینٹ سیکریٹری محمدشعیب جاوید، ممبر بنجاب بار کونسل چوہدری آصف لکھن، ثنا ء اللہ زاہد ایڈووکیٹ،سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد حسین،راجہ فہیم حیدر ایڈووکیٹ، ملک ظہیر ارشد، ملک صالح ایڈووکیٹ، ملک نعمان ایڈووکیٹ، انجم علی خان ایڈووکیٹ و دیگر سینئروکلائنے شرکت کی اور مظاہرین نے  بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی ترجمان نوپور شرما کے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ ا ور توہین الفاظ کی شدید ترین مذمت کی اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے پر اسے عالمی دہشت گردی قرار دیا اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار کہلانے والوں کو خاموشی پر معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے حکومت وقت پر زور دیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سر گرم عمل ہیں اور حکمران جماعت ہونے کے باوجود اسلام کے خلاف اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتی ہے۔ راولپنڈی بار حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کیے جائیں۔اس کے علاوہ  ملک صالح ایڈووکیٹ کی مذمتی قررداد  برخلاف ترجمان بھارتیہ جنتا پارٹی نوپور شرماکو کثرت رائے سے منظور کیااور قرارداد کو اقوام متحدہ کو پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں