پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی نوکریوں کو ریگولر کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول کے اساتذہ کے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیااس حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے 14,000 اساتذہ کے لیے پہلی خوشخبری یہ ہے کہ ان کی ریگولرائزیشن کی فائل شروع، دستخط اور آگے بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ وزیر نے انسٹرکٹرز کی کمی پر قابو پانے کے لیے مارچ میں اسکولوں میں 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اپریل میں پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر یہ عمل معطل کر دیا گیا تھا۔