225

پنجاب کے سرکاری محکموں میں بھرتی پرعائد پابندی ختم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں مختلف گریڈز کے 1 لاکھ ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکمہ جات میں ان افراد کی بھرتی کے لئے سرکاری محکموں میں بھرتی پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے۔بھرتی کے تحت ڈسٹرکٹ سکول ایجوکیشن کے محکمے میں 33 ہزار ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے دونوں محکموں سمیت دیگر سرکاری محکموں میں بھی مختلف سکیلز کے ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں