لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہوگا۔ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کیا گیا ہے، پہلے اجلاس سولہ اپریل تک موخر کر دیا گیا تھا، آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والے اجلاس میں آرٹیکل 130 کے تحت پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
178