پنجاب پٹرولنگ چوکپنڈوڑی کے لانگری کا کانسٹیبل پر تشدد،مقدمہ درج 154

پنجاب پٹرولنگ چوکپنڈوڑی کے لانگری کا کانسٹیبل پر تشدد،مقدمہ درج

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کے یونیفارم میں ملبوس کانسٹیبل آ صف حسین پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات لنگری کا تشدد اور زدوکوب کانسٹیبل نے تھانہ کلرسیداں میں انصاف کے لئے درخواست کا اندراج کروا دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کے علاقہ میں تعینات کانسٹیبل آصف حسین میں تھانہ کلرسیداں میں اتری درخواست کا اندراج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور کانسٹیبل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی پر درجہ چہارم کا ملازم لانگری رفیع اللہ نے میرے ساتھ سخت بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے پر ویپر کا استعمال کرتے ہوئے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے ساتھ سخت گالی گلوچ کرتے ہوئے مجھے شدید زدو کوب کیا کیا جبکہ چوکی پر موجود دیگر عملہ تماشہ دیکھتا رہ گیا آئی جی پنجاب ایس ایس پی پٹرولنگ پو لیس راولپنڈی اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں