201

پنجاب پٹرولنگ پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیار مل گیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب بھر میں پنجاب ہائی اے پٹرولنگ پولیس کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی و چالان ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا، اے ایس آئی اور اس سے اوپر کے افسران اپنے پیٹرولنگ ایریاز میں کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری سے ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ذیشان اصغر نے پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا اختیاری دینے بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 27 کا حوالہ دیتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے پنجاب ہائی اے پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی اور اس سے اوپر افسران کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کا اختیار ہو گا، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی یا اس سے اوپر کی سطح کے پولیس افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب بھر میں پنجاب پائی وے پیٹرولنگ پولیس اپنے اپنے پٹرولنگ ایریا میں کارروائی کی مجاز ہوگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں