عوامی مشکلات کے فوری ازالے اور انہیں فوری ریلیف دینے کیلئے پنجاب پولیس نے دو نئی سروسز کا آغاز کر دیاسنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کی دونوں سروسز کا ڈیجیٹل افتتاح کیا”پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 ہے جس سے ہر شہری مستفید ہو سکتا ہے اس نمبر پر شہری ہیلو یا سلام لکھ کر بھیجیں تو پولیس کی 15 سروسز کی تفصیل سامنے آ جائے گی معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے”۔شہری آن لائن اپنی شکایات درج کرا کے نہ صرف ای ٹیک نمبر حاصل کر سکتے ہیں بلکہ شکایات پر ہونے والی کاروائی بارے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ بھی لے سکتے ہیں
