راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں میں رجسٹریشن کرانے کی تاریخ میں 18 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی۔ راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے فنکار پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فارم کے حصول کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی سجاد احمد سے 03334737910 پر یا 0519292105 پر رابطہ کریں۔
198