164

پنجاب میں 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقدہوا، جس میں عوام کی سہولت کیلئے 11 ٹول پلازہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا-پنجاب کابینہ نے 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی – وزیر اعلی حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سہولت کے لئے پرزن وینز کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کی- کابینہ اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی میں توسیع کا فیصلہ کیاگیا-پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع کی منظوری دے دی -اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی-صوبائی وزیرخوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے- کابینہ کے اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب استحقاق بل 2022 کی منظوری دے دی -اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022 کی منظوری دی گئی- پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری بھی دی گئی-پنجاب کابینہ نے پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ فرانزک ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی -پنجاب کابینہ نے پنجاب اسمبلی سے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد  دی -صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں