
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی سمری تیار کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے ان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں سمری تیار ہو رہی ہے پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگی تو گورنر راج کے لیے جواز کافی ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں جاری ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو اسے روکیں گے نیب میں کوئی مقدمہ حکومت کے کہنے پر نہیں بنے گا سپریم کورٹ کے فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہوئی ان کا کہنا تھا ن لیگ انتخابات کرانے جارہی ہے لیکن اتحادیوں نے اس صورتحال میں الیکشن کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیاغیرجانبدار عدلیہ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتاوفاق میں اس وقت اتحادی حکومت ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر دوبارہ اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو 25مئی والی ایکسر سائزہ ہو گی

دوسری جانب مریم نواز نے ایک بیان یں کہا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟