113

پنجاب میں گریجوایشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان۔پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ
سے نہیں دیکھ سکتا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں