وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کی منظوری دے دی۔نارویجن کمپنی (ENATE) نے سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے اور روزانہ ساڑھے 1200ٹن سالڈ ویسٹ سے 55میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی ہے۔وزیراعلیٰ آفس میں نارویجن سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ناروے،جرمنی او ردیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نارویجن کمپنی(ENATE) ابتدائی طورپر 250ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں قواعد کے مطابق پوری معاونت کریں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صد ارت اعلی سطح کا اجلاس میں نارویجن کمپنی (ENATE) کے نمائندے کارل فریڈرک سیم (Mr. Carl Fredrik Seim) نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ لاہور میں 40ملین ٹن سالڈ ویسٹ موجود ہے جبکہ روزانہ 5ہزار ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو رہاہے،جس سے توانائی پیدا کرنے کا پراجیکٹ لگایا جاسکتاہے۔ایم پی اے ساجد احمد خان بھٹی،نارویجن کمپنی (ENATE) کے نمائندے ٹورجورن لاڈل ہائی جن(Mr. Torbjoern Laudal Haugen)،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی،محکمہ توانائی کے اعلی حکام او رمتعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی
84