لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 9 جون کو ہوں گے۔ امیدوار 21 اپریل سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔تفصیل کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 9 جون کو ہونے جا رہے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 27 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گا۔ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن کو شامل نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
125