چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب بھر کی طرح ضلع چکوال میں بھی حفاظتی ٹیکہ جات کا ہفتہ شروع ہو گیا۔ جو تیس اپریل تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر انجم قدیر نے بتایا کہ سیکرٹری ہیلتھ اورڈائریکٹر ای پی آئی کے احکامات کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کے ہفتہ میں آگاہی واک کے ساتھ ساتھ 900لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد کریں گی۔تمام نوے ویکسی نیٹرز اپنی اپنی یونین کونسلوں کے تمام دیہاتوں میں کیمپ لگا کر پیدائش سے دو سال تک کے بچوں کو جو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے گئے وہ مکمل کروائیں گے۔ڈاکٹر انجم قدیر کا مزید کہنا تھا کہ تمام وہ بچے جو عمر کے اس حصہ میں ابھی تک کسی بھی وجہ سے ٹیکہ نہیں لگوا سکے ان کو بھی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے، خصوصی طورپرجھگیوں میں بسنے والے فصل کی کٹائی کرنے والے بھٹہ جات لیبر،مزدوروں،افغان بچوں اور ان کے خاندان کو ترجیح دی جائے گی۔ ایسے خاندانوں کو بھی فوکس کیا جائے گا جو حفاظتی ٹیکہ جات کو اچھا نہ سمجھتے ہوئے ٹیکے نہیں لگواتے۔ وہ یونین کونسلیں جہاں پر ای پی آئی کا کام کمزور ہے وہاں پر بھی ہر بچے کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
99