اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم عمران خان نے میاں محمود الرشید کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کردی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے۔وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے صوبائی وزیر کو انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام سے متعلق تقریبات کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔
211