پنجاب میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان 156

پنجاب میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان

کسی بھی ملک کی ترقی کا اندازہ اس ملک میں بسنے والے لوگوں کے طرز بودوباش ،رہائش، لائف سٹائل اور خوشحالی سے لگایا جاتا ہے ۔جس ملک میں معیشت مضبوط اور سب لوگ برسر روزگار ہوں تو ملک واضح طور پر ترقی کرتا دکھائی دیتا ہے ۔آج کل ہمارے عوام جس طرح کرو نا کی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہوے ہیں اس سے ہر زی روح بخوبی واقف ہے۔ مالی وسائل میں کمی واقع ہوئی اور مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا جس دے ہر طبقہ متاثر ہوا ۔حالات کے ستائے ہوئے لوگوں کو اس وقت وزیراعلی کا ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان ،عوام کے لیے آب حیات ثابت ہوا جس سے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک لاکھ خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے منظوری دے کر یقینا عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اس خبر نے عوام کے مرجھائے چہروں پر رونق پیدا کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 5 جنوری 2022 کو پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ایک لاکھ اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے جو صرف اور صرف میرٹ اور موجودہ تعلیمی قابلیت کی بنا پر ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق ہونگیی۔ یہ بھرتیاں میرٹ، تعلیم اور تجربے کی بنا پر کی جائیں گی۔وزیراعلی پنجاب نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے خالی آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب حکومت نے 33 ہزار خالی اسامیوں میں سے پہلے مرحلے میں 1200،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 2900، ہائر ایجوکیشن میں 2600، کالج ٹیچرز انٹرنز کی 3500،سول ڈیفنس میں 1200،محکمہ جیل خانہ جات میں 4300 اور پٹواریوں کی 4800،آسامیوں پر مرحلہ وار بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس میں بھی 12000سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائیگی ۔روزگار کی فراہمی کا یہ سفر ایک لاکھ نوکریوں سے شروع کیا جا رہا ہے ۔امید ہے اس اقدام سے حکومت کا نہ صرف امیج بحال ہوگا بلکہ ایک لاکھ کے قریب خاندان بھی خوش حال ہو جائیں گے ۔صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حسان خان نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اختیار میں ہو گی اور سی ای اوز ٹرانسفر پوسٹنگ کرتے وقت میرٹ کو ملخوض خاطر رکھیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جو آفیسر اپنی کارکردگی صحیح نہیں دکھاے گا اسے سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔تحریک انصاف نوکریوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے چینی کی کیفیت ختم ہو رہی ہے ۔عوام جو مہنگائی کی چکی میں روز بروز اضافہ کے تحت پس رہے تھے اب ان کو تھوڑا سا ریلیف محسوس ہونے لگا ہے۔امید کی جاتی ہے وزیر اعلی کا یہ اعلان ترقی کے سفر کا نقطہءآغاز ثابت ہوگا اور عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ثابت ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں