مری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی من مانیاں سے مری کے کاروباری حلقے شدیدمشکلات سے دوچار ہیں مرکزی انجمن تاجران مری کاکہنا ہے کہ مری میں تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ہونے کے باوجود مری میں کام کرنیوالے ملازمین کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹیم انچارج ان کو راولپنڈی میڈیکل سرٹیفکیٹس بنوانے کاکہتے ہیں جس سے ایک تو وقت کاضیاع ہوتا ہے اوراخراجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جن کے پاس کمشنر راولپنڈی کاچارج بھی ہے سے اپیل کی ہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی من مانیاں ختم کرنے کے اقدامات کریں اورمری میں کام کرنے والے ملازمین کی سہولت کیلئے میڈیکل سرٹیفیکٹس بھی ٹی ایچ کیوہسپتال مری سے بنوانے کے احکامات صادرکریں۔
