پنجاب حکومت کی جانب سے پروجیکٹ کلینک آن وہیلز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولینس سروسز کو آوٹ سورس کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
منصوبے کے انتظامی امور نجی سیکٹر کے حوالے کیے جائیں گے، 590 دیہی ایمبولینس ، 791 کلینک آن وہیلز نجی شعبے کو دئیے جائیں گے۔
نجی سیکٹر سے 26 جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
111 فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی ٹھیکے پر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پروجیکٹس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔