127

پنجاب حکومت کا ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا فیصلہ

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب نے ایک لاکھ لوگوں کوروزگار دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت مختلف محکموں میں بھرتیوں پر پابندی اٹھالی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی ہے حکومت پنجاب مختلف محکموں میں ایک لاکھ بیروزگاروں کو بھرتی کرنے کا پروگرام رکھتی ہے بھرتیوں پر پابندی اٹھنے کے بعد محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 33ہزار ایجوکیٹر بھرتی کئے جائیں گے مختلف محکموں میں درجہ چہارم کے 20ہزار ملازمین بھرتی کئے جائیں گے محکمہ ہائر ایجوکیشن‘محکمہ پرائمری ہیلتھ‘محکمہ سپیثلائزڈہیلتھ اور محکمہ پولیس میں بھی بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں