پنجاب حکومت نے نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے تھنک ٹینک منصوبے کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی خبروں پر فوری ایکشن!

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے 12.49 کروڑ روپے کے میڈیا تھنک ٹینک منصوبے کی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت فیس بک، ایکس، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر 24 گھنٹے نگرانی ہوگی اور فیک نیوز کی تجزیاتی رپورٹس تیار کی جائیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب انتشار اور شدت پسندی پھیلانے والے مواد کو فوری ختم کرے گا۔