راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب حکومت نے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا.جس کے تحت پہلے مرحلے میں صوبے کے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا
جس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے،سولرسسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کریگی،بجلی چوری، میٹر ٹیمپرنگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید گھرانے اہل نہیں ہونگے،اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے،100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائے گا۔