راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب ایمرجنسی سروس نے سردیوں میں گیس کے آلات استعمال کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق ایڈوائزی جاری کر دی ریسکیو ترجمان نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، زیادہ تر حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آئے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے حادثات سےبچنے کے لیے رات کوگیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں، رات کو سونے سے پہلےگیس سے متعلقہ آلات( ہیٹر، چولہے وغیرہ) بند کر دیں ، گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پربجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں، گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازےاور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر نکل جائیں، خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ ہو تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں، گیس کا پریشر بھڑہانے کیلئے کمپریسر کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ کمپریسر گیس بھر جانے اور دھماکے کی متعدد حادثات کا باعث بن چکا ہے
260