160

پنجاب آرٹس کونسل میں یوم اقبال پر ٹیبلو،کلام اقبال اورتقریری مقابلے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب آرٹس کونسل میں یوم اقبال کے سلسلے میں ٹیبلو،کلام اقبال اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے،کلام اقبال کے مقابلو ں میں ردا کی پہلی، مریم بی بی کی دوسری جبکہ عائشہ کی تیسری پوزیشن آئی۔کلام اقبال کے مقابلوں میں شکوہ اور جواب شکوہ کی پرفارمنس نے شائقین کے دل مول لیے۔ٹیبلو کے مقابلوں میں فیوچر فاونڈیشن سکول کے بچوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ دارالسلام اورامبرین سکول بالاترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے۔ تقریری مقابلوں میں میں عجوہ نے پہلی، اذکا کلیم نے دوسری جبکہ ریخاب رانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلوں میں پروفیسر باقر وسیم قاضی،پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس،پروفیسر جلیل اختر ستی اور پروفیسر محمد اعظم نے ججز کے فرائض سرانجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی فکری سوچ پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو عظیم تر بنا سکتے ہیں۔مفکر پاکستان نے فلسفہ خودی سے آنے والی نسلوں تک کو مقصد حیات دیا۔ علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔معروف شاعراوردانشورنعیم اکرم قریشی نے کہا کہ شاعر مشرق نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی اور نئے اجتماعی گروہوں کی تشکیل جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔اس موقع پرمختصرنوعیت کا کھیل بھی پیش کیا گیا۔ مقابلوں میں طلبا وطالبات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں