سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کےوجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے سے قبل ن لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے، تاہم ن لیگ کی طرف سے انکار پر ان کی جانب سے متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔
85