لاہور(آن لائن نیوز)صوبائی وزراء کا سول سیکرٹریٹ میں وزیر قانون راجہ بشارت کے دفتر میں اکٹھ، ناراض ارکان کو منانے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی اور نمبرنگ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، چودھری ظہیرالدین اور راشد حفیظ شریک ہوئے۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لئے نمبر پورے ہو گئے ہیں۔ ناراض ارکان بھی چودھری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں ان کی حمایت حاصل ہے۔ جو چند ناراض ارکان رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں گے۔ راجہ بشارت کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں جلد مثبت پیش رفت ہو گی۔ ن لیگ کے بیشتر ارکان چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔ چودھری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں اس کے مطابق پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔ ناراض ارکان کے چھوٹے چھوٹے مطالبات ہیں جو فوری حل ہو جائیں گے۔
206