90

پرویز الٰہی رات گئے اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کے مطابق سابق وزیراعلی پرویزالٰہی کو براہ راست موٹر وے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے 30 روز کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔ پرویزالٰہی کو صدر پی ٹی آئی ہونے پر سیاسی جلسہ جلوس کیے جانے کے امکان پرنظربند کیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں